بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آن لائن علوم پڑھانا


سوال

آن لائن  قرآن پڑھانا کیسا ہے؟ جب کہ وہ بذریعہ آڈیو کے ہو؟  قرآن کے علاوہ دیگر دینی اور عصری علوم پڑھانے کا ایک ہی حکم ہے یا الگ؟  اور بذریعہ ویڈیو کے پڑھانا کیساہے؟ بہر صورت فیس  لینے اور استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

جان دار کی ویڈیو کے ساتھ  یہ تمام علوم  پڑھانا ممنوع ہے،  آڈیو میں جائز علوم پڑھانے  کی اجازت  ہے، اوراپنے وقت کے عوض اجرت لینا بھی جائزہے، لیکن اس  بات کا لحاظ ضروری ہے کہ اکیلی  نا محرم  خاتون  کو  نہ پڑھائے، نہ اس سلسلے میں نامحرم سے رابطہ رکھے۔

"حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِيَّاكُمْ وَالدُّخُولَ عَلَى النِّسَاءِ»، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَرَأَيْتَ الحَمْوَ؟ قَالَ: «الحَمْوُ المَوْتُ»"۔ 
صحیح بخاری و مسلم میں عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی کہ رسول  ﷲ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:''عورتوں کے پاس جانے سے بچو۔'' ایک انصاری نے عرض کی:  یارسول ﷲ(صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)! دیور کے متعلق کیا حکم ہے؟ فرمایا کہ ''دیور موت ہے۔''  (''صحیح البخاري''،کتاب النکاح، باب لایخلون رجل بامرأۃ إلا ذومحرم...إلخ،الحدیث:5232،ج3،ص372) 
''صحیح مسلم''،کتاب السلام، باب تحریم الخلوۃ بالأجنبیۃ...إلخ،الحدیث:2172،ص1196۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201761

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں