بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آنکھوں میں لینز لگانا


سوال

آنکھوں میں لینز لگانے کا شرعی حکم کیا ہے؟ خواتین عموماً  تقریبات وغیرہ کے لیے آپنی آنکھوں کو مختلف رنگ کے لینز وغیرہ لگاتی ہیں، کیا یہ شرعاً جائز ہے؟

جواب

لینز اگر طبی اعتبار سے نقصان دہ نہ ہو، اور اس کو پہن کر نامحرموں کے سامنے زیب وزینت کا اظہار نہ کیا جائے، اور نہ فخر ومباہات  مقصود ہو ، اور نہ ہی فساق وفجار عورتوں کی نقالی کا قصد ہو تو  اس کا لگانا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200145

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں