بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آفس کی غریب لیبر کو زکاۃ دینے کا حکم


سوال

کیا آفس کی لیبر کو  زکاۃ دی جا سکتی ہے؟ جب کہ وہ بہت غریب ہو۔

جواب

جس شخص کے بارے میں غالب گمان یہ ہو کہ اس کی ملکیت میں ضروریاتِ اصلیہ سے زائد اتنا مال یا سامان نہیں ہے جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو تو ایسے آدمی کو زکاۃ دی جا سکتی ہے جب کہ وہ سید اور ہاشمی نہ ہو۔

لہذا آفس کی لیبر کے بارے میں ایسا گمان یا تحقیق ہو تو ان کو زکاۃ دی جا سکتی ہے۔ البتہ زکاۃ کی رقم ان کے کسی کام کے معاوضے میں دینے سے زکاۃ ادا نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201583

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں