بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

آخری زمانہ میں موسیقی اور مسجد میں آوازوں کا بلند ہونا


سوال

کیا کسی حدیث پاک میں آیا ہے کہ آخری زمانے میں مسجد میں گانے بجانے اور موسیقی ہوگا، صحابہ کو اس پر تعجب ہوا؟

جواب

مذکورہ حدیث تلاش و تتبع سے نہیں مل سکی، البتہ احادیثِ مبارکہ  میں یہ آتا ہے کہ قربِ قیامت میں مساجد میں شور شرابہ ہوگا، لوگ زور زور سے باتیں گے، اور  اس زمانہ میں گانا اور موسیقی کے آلات عام ہوجائیں گے۔

حضرت علی بن ابی طالب  ؓ  سے روایت ہے کہ  نبی ﷺ نے فرمایا:  اگر میری امت میں پندرہ خصلیتں آجائیں گی تو ان پر مصیبتیں نازل ہوں گی، عرض کیا گیا: یا رسول اللہ ﷺ! وہ کیا ہیں؟ 

آپ ﷺ نے فرمایا: جب مال غنیمت ذاتی دولت بن جائے گی، امانت کو لوگ مال غنیمت سمجھنے لگیں گے، زکات کو جرمانہ سمجھا جائے گا، شوہر بیوی کی اطاعت اور ماں کی نافرمانی کرے گا، دوستوں کے ساتھ بھلائی اور باپ کے ساتھ ظلم و زیادتی کرے گا،مسجد میں لوگ زور زور سے باتیں کریں گے، ذلیل قسم کے لوگ حکم ران بن جائیں گے ، کسی شخص کی عزت اس کے شر سے محفوظ رہنے کے لیے کی جائے گی،   شراب پی جائے گی، ریشمی کپڑا پہنا جائے گا،  گانے بجانے والی لڑکیاں اور گانے کا سامان گھروں میں رکھا جائے گا، اور امت کے آخری لوگ پہلوں پر لعن طعن کریں گے،  پس اس وقت لوگ (عذاب کے منتظر رہیں) یا تو سرخ آندھی یا خسف یا پھر چہرے مسخ ہو جانے والا عذاب“۔ 

سنن الترمذي ت شاكر (4/ 494):
"عن علي بن أبي طالب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا فعلت أمتي خمس عشرة خصلةً حل بها البلاء» فقيل: وما هن يا رسول الله؟ قال: «إذا كان المغنم دولاً، والأمانة مغنماً، والزكاة مغرماً، وأطاع الرجل زوجته، وعق أمه، وبر صديقه، وجفا أباه، وارتفعت الأصوات في المساجد، وكان زعيم القوم أرذلهم، وأكرم الرجل مخافة شره، وشربت الخمور، ولبس الحرير، واتخذت القينات والمعازف، ولعن آخر هذه الأمة أولها، فليرتقبوا عند ذلك ريحاً حمراء أو خسفاً ومسخاً". 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200099

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں