بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آئرہ یا اراس نام رکھنا


سوال

آئرہ اور اراس نام کے معنی کیاہیں؟

جواب

1۔ تلاش کے باوجود "آئرہ " کا معنی نہیں مل سکا۔ البتہ "عائرہ"  عربی زبان کا لفظ ہے جس کے متعدد معانی ملتے ہیں جن میں سے کوئی معنی بھی نام رکھنے کے اعتبار سے مناسب نہیں ہے، جیسے راز کا افشا ہوجانا، حیران و پریشان، بھینگی وغیرہ۔ لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں۔

"عائِرة : (معجم الرائد) عائرة - جمع، عوائر - (اسم) 1- عائرة : مؤنث عائر 2- عائرة : كمية كبيرة 3- عائرة من العيون التي فيها « عوار » ، أي قذى 4- عائرة من القصائد السائرة بين الناس ، الشائعة 5- عائرة : « شاة عائرة » : مترددة حائرة بين قطيعين لاتدري أيهما تتبع".

2۔ "اراس"  کا صحیح تلفظ (الف پر زبر، راء ساکن، الف پر زبر سین ساکن) ہے ، جس کا معنی بڑا سر، سردار کے ہیں۔

"أَرْأَس : (معجم الرائد):

(اسم) 1- عظيم الرأس ، جمع : رؤس ، مؤنث رأساء".

" أرأس" نام اگرچہ رکھنے کی گنجائش ہے، تاہم انبیاء و صحابہ کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200750

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں