بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

آئرہ کا معنی


سوال

’’آئرہ ‘‘ کامعنی کیا ہے؟

جواب

 تلاش کے باوجود ’’آئرہ‘‘  کا معنی نہیں مل سکا۔ عربی میں دست یاب مواد سے اس کے اشتقاق کی ممکنہ صورت میں اس کا معنیٰ بہت ہی نامناسب ہے۔ لہٰذا یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔

اس سے ملتا جلتا لفظ "عائره"  عربی زبان کا لفظ ہے،  جس کے متعدد معانی ملتے ہیں،  ان میں سے کوئی معنی بھی نام رکھنے کے اعتبار سے مناسب نہیں ہے، جیسے: عیب لگانا، بھینگا ہونا، راز کا افشا ہوجانا، حیران و پریشان، وغیرہ۔ لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں۔

بچی کا نام رکھنا ہے تو  صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیجیے۔ 

 

"عارَ: (فعل)

عارَ يَعِير، عِرْ، عَيْرًا وعَيَرانًا، فهو عاِئرٌ، وعَيَّارٌ، والمفعول مَعِير

عار الشَّخصَ : عابه ، ذكر من صفاته أو أعماله ما يدعو إلى الخجل أو الاستخذاء

عَارَ : ذهبَ وجاءَ متردِّدًا

عَارَت القصيدةُ : سارت بين الناس

عَارَ في القوم : سَعَى بينَهم بالإفسادِ".

"عائِرة : (معجم الرائد) عائرة - جمع، عوائر - (اسم) 1- عائرة: مؤنث عائر. 2- عائرة: كمية كبيرة 3- عائرة من العيون التي فيها « عوار »، أي قذى 4- عائرة من القصائد السائرة بين الناس، الشائعة. 5- عائرة: « شاة عائرة »: مترددة حائرة بين قطيعين لاتدري أيهما تتبع". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200921

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں