بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1447ھ 09 جون 2026 ء

darulifta

 

سنی لڑکی کا شیعہ لڑکے سے نکاح


question

میں سنی ہوں ،شیعہ لڑکے کے  ساتھ  شادی کرسکتی ہوں؟

answer

اگرکسی شیعہ کا عقیدہ یہ ہوکہ قرآنِ کریم میں تحریف (ردوبدل) ہوئی ہے، ان کے جو بارہ امام ہیں ان کےبارے میں اس بات کا قائل ہوکہ ان کی امامت اللہ جل شانہ کی طرف سےہےاورامام گناہ سے معصوم ہے، ان کو حلال وحرام کا اختیارہے، یا جبرئیل امین سے وحی پہنچانے میں غلطی ہوئی ہے، یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر بہتان باندھتاہو  یا اللہ تعالیٰ سے فیصلے میں خطا کے صدور کا قائل ہو یا اس کے علاوہ کوئی کفریہ عقیدہ رکھتا ہو تواس طرح کے عقائد رکھنے والا فرد مسلمان نہیں ہے ، اور کسی سنی لڑکی کا اس سے  نکاح جائزنہیں ہے۔

البتہ اگر شیعہ لڑکااپنے باطل عقائد سے صدق دل سے توبہ کرکے مکمل براء ت کا اظہار کرے  اور اپنے عقیدہ کے مطابق تقیہ سے کام نہ لے اور صحیح اسلامی عقائد کا دل وجان سے اقرار کرلے تو اس سے نکاح جائز ہوگا۔

زندگی کے اس اہم موڑ پر اپنی خواہشات کے ہاتھوں اپنے ایمان کو خطرے میں نہ ڈالیں ، والدین کی مشاورت سے کسی صحیح  العقیدہ سنی مسلمان سے نکاح کریں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رشتے کے انتخاب میں دین داری کو ترجیح دینے کا حکم دیا ہے۔  آپ اللہ تعالیٰ کی جانب رجوع کریں ،سورۂ فرقان کی آیت نمبر  74﴿رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا ﴾کاکثرت سے ورد کریں،اللہ تعالیٰ بہتررشتہ عطا فرمائیں گے۔فقط  واللہ اعلم


fatwa_number : 144205200288

darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town



search

ask_question

required_question_if_not_exists_then_click

ask_question