بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1447ھ 09 جون 2026 ء

darulifta

 

مہندی لگانے کی اجرت لینا


question

میری بیوی  مہندی  لگانے  کا  کام  کرتی  ہے، لوگوں کے گھر پر جاکر، وہ مہندی بھی خود خریدتی ہے، سوال یہ ہے کہ اب وہ اس کی جائز اجرت/چارجز کتنے لے؟

answer

خواتین کے لیے مہندی لگانا یا لگوانا جائز ہے، اس کام پر اجرت لینا بھی جائز ہے،  اور اجرت کی مقدار شریعت کی طرف سے مقرر نہیں ہے، باہمی رضامندی سے کوئی بھی اجرت طے کی جاسکتی ہے۔

البتہ   شریعتِ  مطہرہ میںعورت کو پردہ میں رہنے کی بہت تاکید  آئی ہے  اور عورت کا بلاضرورت گھر سے نکلنا شرعًا سخت ناپسندیدہ ہے، لہذا  مجبوری کے بغیر عورت کے لیے گھر سے باہر ملازمت کے لیے  نکلنا درست نہیں ہے، ہاں مجبوری کی صورت میں پردہ کے اہتمام کے ساتھ،  نامحرموں کے اختلاط سے بچتے ہوئے ملازمت کرسکتی ہے۔ 

لہذا صورتِ  مسئولہ میں آپ  کی اہلیہ کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ گھر کے اندر ہی مہندی لگانے کا پیشہ اختیار کرنے کی ترتیب بنالے، اور اگر گھر میں ترتیب نہ بن سکتی ہو اور مجبوری بھی ہو تو    آپ کی اہلیہ پردہ کے اہتمام کے ساتھ   مہندی لگانے کا  کام کرسکتی ہیں اور اس میں پر   باہمی رضامندی سے   طے کرکے اجرت لے سکتی ہیں۔

 مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح :

"ففي شرعة الإسلام الحناء سنة للنساء، ويكره لغيرهن من الرجال إلا أن يكون لعذر لأنه تشبه بهن اهـ. ومفهومه أن تخلية النساء عن الحناء مطلقا مكروه أيضًا لتشبههن بالرجال وهو مكروه اهـ."

(7/ 2818ط:دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


fatwa_number : 144211200584

darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town



search

ask_question

required_question_if_not_exists_then_click

ask_question