
اگر کوئی شخص کسی سے یہ کہہ کر پیسے لے کہ "فلاں کو ضرورت ہے" حال آں کہ خود کو ضرورت ہے، تو ایسا کرنا کیسا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں کسی اور کی ضرورت کا ذکر کرکے خود کی ضرورت میں پیسے استعمال کرنا دھوکا ہے جو کہ ناجائز ہے۔ نیز اگر پیسے دینے والے نے پیسے اسی شخص کے لیے دیے ہیں جس کا نام لے کر پیسوں کا مطالبہ کیا گیا ہو، تو مذکورہ شخص تک یہ رقم پہنچائے بغیر خود استعمال کرلینے والا اس رقم کا ضامن ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
fatwa_number : 144204200741
darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town