
ہم مغرب کے بعد سورہ واقعہ پڑھتے ہیں ۔کیا ہم فجر کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟
واضح رہے کہ سورہ واقعہ کے متعلق حدیث میں وارد ہوا ہے کہ جو شخص رات کو سورہ واقعہ پڑھے گا اس پر کبھی فاقہ نہیں آئے گا؛ لہذا مذکورہ فضیلت تو رات (چاہے مغرب کے بعد ہو یا عشاء کے بعد ہو) کو پڑھنے سے ہی حاصل ہوگی، فجر کے بعد پڑھنے سے قرآن پڑھنے کا ثواب تو بلا شبہ ملے گا، البتہ مذکورہ فضیلت حاصل نہیں ہوگی ۔ ہاں اگر کسی بزرگ نے بطورِ وظیفہ یا معمول کے کہا ہو تو یہ ان بزرگ کا مجرب عمل کہلائے گا، اور اس صورت میں تلاوت کا ثواب بھی ان شاء اللہ ہوگا۔
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:
"وعن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " «من قرأ سورة الواقعة في كل ليلة لم تصبه فاقة أبدا» " وكان ابن مسعود يأمر بناته يقرأن بها في كل ليلة. رواهما البيهقي في شعب الإيمان."
(کتاب فضائل القرآن ج نمبر ۴ ص نمبر ۱۴۹۲،دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
fatwa_number : 144205200223
darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town