بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الثانی 1446ھ 10 اکتوبر 2024 ء

بینات

 
 

افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ

افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ

افغانستان میں ہفتہ کو آنے والے ۶.۳ شدت کے قیامت خیز زلزلے سے ۱۳ دیہات ملیا میٹ ہو گئے، جب کہ اموات ۲۰۰۰ سے تجاوز کرگئیں، جب کہ ۹۰۰۰ سے زائد افراد زخمی ہیں۔ 
افغان حکام کے مطابق زلزلے سے ہرات کے دو اضلاع میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی، عینی شاہدین کے مطابق پہلے ہی جھٹکے میں کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ بیشتر لوگوں کو گھروں سے نکلنے کا موقع تک نہیں ملا۔ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 
جب کہ اتوار کے روز بھی افغان صوبے بادغیس اور فراہ میں آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے نکل آئے۔ 
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پر لکھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی وزارت کے اعداد وشمار کے مطابق ہرات کے ۱۳ دیہات میں ۱۳۰۰ کے قریب مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ۔ وزارتِ آفات کے مطابق افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد ۲۰۵۳ ہوگئی ہے، جب کہ ۹۲۴۰  افراد زخمی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی مدد کے لیے ڈاکٹرز اور طبی سہولیات کافی نہیں ہیں۔ 
حکومتِ پاکستان نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس حادثہ میں ہم افغانستان کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان شاء اللہ! بہت جلد اپنی امدادی ٹیمیں اور ضروریاتِ زندگی افغانستان روانہ کردی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ تمام زلزلہ زدگان کی شہادت کو قبول فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔

وصلی اللہ تعالٰی علٰی خیر خلقہٖ سیدنا محمد و علٰی آلہٖ و صحبہٖ أجمعین
 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین