زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰۱۰ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

کھانے پینے کی چیزوں کا حکم

اجینوموتو(نمک)کے استعمال کا حکم !

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
معلوم یہ کرنا ہے کہ آج کل جو کھانے میں اجینوموتو( جو ایک خاص قسم کا نمک ہے) استعمال ہورہاہے کیا اس کا استعمال کرنا جائزہے ؟
جب کہ اس کے پیکٹ پر حلال لکھا ہوتاہے ازراہِ کرم جواب دے کر تسلی فرمادیں۔

جزاک اللہ

سائل : وحید خان

جواب پڑھیں۔

گٹکا اور اس جیسی اشیاء کے کھانے کا حکم !

محترم مفتی صاحب!
السلام علیکم !
مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ یہ جوآج کل  مختلف قسم کے گٹکے وغیرہ کھانے کا رواج ہےاس کا کیا حکم ہے ؟
اوراس کو چھوڑنے کا کوئی ورد یا کوئی اورحل بتادیجئے۔

جزاک اللہ

سائل : شیبی

جواب پڑھیں۔

گھوڑا کھانا حلا ل ہے !

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
گھوڑا کھانا حلال ہےیا حرام یا مکروہ ؟
اور گھوڑی کے دودھ کا کیا حکم ہے ، حلال ہے یا حرام ؟
 

جزاک اللہ

سائل : احمد علی شیخ

جواب پڑھیں۔

غیر مسلم کے ساتھ کھانا کھانے کا حکم

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
ہم لوگ یہاں سعودی عرب میں جس کمپنی میں کام کرتے ہیں وہاں غیر مسلم (ہندو اور عیسائی بھی) کام کرتے ہیں۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ غیر مسلم کے ساتھ کھانا پینا کیسا ہے؟
بعض کہتے ہیں کہ حرام ہے، جب کہ بعض کہتے ہیں مکروہ ہے خاص طور پر ہندو کے ساتھ کھانا پینا کیسا ہے؟
براہ مہر بانی تفصیلی جواب عنایت فرمائیں ، تاکہ ہمارا مسئلہ حل ہو۔

جزاک اللہ

سائل :خالد عباسی

جواب پڑھیں۔

کیکڑے اور جھینگے کھانے کا حکم

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
کیکڑا (Crab) اور بڑا جھینگا(Lopster) یہ دونوں ڈنشیں حلا ل ہیں یا نہی؟ آفس کی پارٹیوں میں یہ دونوں کھانے اکثر ہو تے ہیں۔ اور اسٹاف اسے کھاتے ہیں برائے شریعت کی روشنی میں اس کا جواب تحریر کریں۔

جزاک اللہ

سائل :شاہد صدیقی

جواب پڑھیں۔

K&N Chicken کا حکم

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
کیا  K&N chicken حلال ہے؟ کیا کسی ادارہ کے زیر نگرانی مرغی ذبح کی جاتی ہے؟ اس سلسلے میں آپکی رہنمائی درکار ہے۔

جزاک اللہ

سائل :محمد فسیح انفس خان

جواب پڑھیں۔

مجبوری میں کھڑے ہو کر کھاناکھانے کا حکم

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
سوال یہ ہے کہ اگر انسان ایسی جگہ پر ہو کہ جہاں وہ بیٹھ کر نہ کھا سکتا ہو مثلا کسی دوکان سے کھانا لیا اور وہاں بیٹھنے کی جگہ نہیں کیا وہ بامر مجبوری کھڑے ہو کر کھانا کھا سکتا ہے۔شکریہ

شکریہ

سائل :عثمانی

جواب پڑھیں۔

حرام اجزاء سے تیار شدہ مرغی کی فیڈ کا حکم !

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
بعض فارم میں خنزیر کے گوشت کی فیڈ مرغی کو کھلائی جاتی ہے تو اس مرغی کوکھانا جائز ہے یا نہیں ؟
اور ایسی فیڈ سے بچنا کیسا ہے ؟

جزاک اللہ

سائل : عماد

جواب پڑھیں۔

کے ایف سی اور میکڈونلڈز وغیرہ میں کھانا کھانےکاحکم!

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
مجھے آپ سے یہ سوال کرنا تھا کہ کیا جو ریسٹورنٹ کراچی میں ہیں مثلاً(K.F.C)(McDonald's)(Pizza Hut) وغیرہ  کیا ان کے ریسٹورنٹ کا کھانا، کھانا چاہئیے میرا مطلب ہیکہ کیا یہ حلال کھانا فراہم کرتے ہیں۔

جزاک اللہ

سائل : محمد رضوان بن بشیر احمد

جواب پڑھیں۔

لیز چپس !

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
میرا سوال یہ ہے کہ لیز چپس کا اشتہار آرہا ہے جس میں وہ آپ کی تصدیق کا حوالہ دے کے حلال کہتے ہیں جب کہ میں نے چیک کیا ہے یہ کوڈ اس میں سور کی چربی ہے ؟
کوڈ E-631 مصالحہ آپ چیک کریں اور بتائیں کہ حلال ہے یا حرام ؟

جزاک اللہ

سائل : محمد آصف

جواب پڑھیں۔
Syndicate content