زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

طلاق کی دھمکی!

طلاق کی دھمکی

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
میرا سوال یہ ہے کہ ایک بار میرے سسرال والوں نے کچھ ایسی بات کردی تھی جس کی وجہ سے میں نے سخت اشتعال میں آکے یہ الفاظ کہے تھے کہ "اگر میری بیوی اپنی دادی کے گھر (یعنی کہ میرے سسرال ) جائے گی تو مجھ سے طلاق لے کے جائے گی " یہ الفاظ کہتے وقت میری ذہن میں صرف ایک طلاق دینے کی ہی تصور تھا ، بعد میں میں اپنے اس حرکت پہ سخت شرمندہ ہوا اور پریشان بھی، میری بیوی ابھی تک اپنی دادی کے گھر نہیں گئی ہے لیکن ظاہر ہے کسی نہ کسی موقع پر اس کو جانے کی ضرورت پڑے گی، اور میں اپنی حرکت اور اپنی کہے ہوئے الفا ظ واپس لینا چاہتا ہوں، میں اسی مسئلے سے ملتا جلتا مسئلہ آپ کی ویب سائٹ پر دیکھ چکا ہوں جس میں آپ نے یہی فرمایا ہے کہ کہ شرط واقع ہونے سے پہلے واپس لی جاسکتی ہے ، کیا آپ مجھے تفصیلا بتا سکتے ہیں کہ مجھے کیا کیا الفاظ ادا کرنے ہوں گے شرط واپس لینے کے لئے۔ساتھ ساتھ یہ بھی بتاتا چلوں کہ میں تہ دل سے پیشمان ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ آئندہ مجھے اپنے غصے پر قابو رھے اور ایسی غلطی دوبارہ سرزد نہ ہو، آمین

دعاؤں کا طالب

سائل : زاہد

جواب پڑھیں۔
Syndicate content