زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

کیا کنفیوشس نبی تھا؟

کیا کنفیوشس نبی تھا؟

کیا فرماتے ہیں علمأ کرام ومفتیان عظام عقیدہٴ نبوت ورسالت سے متعلق کہ:
کیا کسی غیر پیغمبر کو اس کی اخلاقی تعلیم وتربیت کے اعتبار سے نبی یا رسول کہہ سکتے ہیں؟مثلاً چینی مذہب کی تاریخ میں ایک شخص ”ہو“گزرے ہیں جن کا اصل نام کنگ چیو (King Chio)تھا جو کنفیوشس کے نام سے مشہور تھا۔ جو اندازاً ۵۵ قبل مسیح میں پیدا ہوا۔ محکمہ مال اور پولیس میں ملازم رہا‘ وزیر عدالت بھی رہا‘ شادی کی اور بیوی کو طلاق دی‘ شاعری اور موسیقی سے شد وشغف تھا‘ اپنے رسوم ورواج کا سخت پابند تھا‘ والدہ کی وفات پر ۲۷ برس تک مسلسل سوگ منایا‘ وغیرہ وغیرہ۔ کنفیوشس سے متعلق یہ تمام معلومات غیر مستند اور تاریخی ہیں۔اب معلوم یہ کرناہے کہ:
۱:۔ کیا فقط کوئی بھی شخص اچھے اخلاق کی بنا پر پیغمبر ہوسکتاہے؟
۲:۔ کیا شاعری اور موسیقی پیغمبر انہ صفات سے متصادم نہیں؟
۳: ۔کیا گو تم بدھ‘ زرتشت اور کنفیوشس کو نبی یا رسول کہا جاسکتا ہے؟
۴: ۔کیا حضرت محمد ا کی تعلیمات اور کنفیوشس کی تعلیمات کا موازنہ کرنا درست ہے؟
۵: ۔کیا اس قسم کے من گھڑت یا ظنیات پر مبنی عقیدے سے انسان توہینِ رسالت کا مرتکب نہیں ہوتا؟
۶: ۔ایسے شخص کی شریعت میں کیا سزا مقرر ہے جو کسی عام انسان کو نبی یا رسول ثابت کرنے کی کوشش کرکے مراعات حاصل کرے؟
آپ حضرات سے ہمدردانہ درخواست ہے کہ آیا اس عنوان ”کنفیوشس اور رسول اکرم ا کی سیرت اور تعلیمات وافکار کا تقابلی جائزہ“ پر تحقیق اور ثابت کرنا کہ واقعی کنفیوشس نبی تھا‘ کس حد تک درست ہے۔ کیونکہ بعض بزعم خویش و بشمول خود روشن خیال ودانشور صرف اور صرف چند ٹکوں کے لئے صحیح عقیدہٴ نبوت کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ قرآن وسنت اور قانونِ شرعیہ کی روشنی میں اس اہم مسئلہ میں میری راہنمائی فرمایئے۔

والسلام

سائلہ :سارینہ خان

ریسرچ طالبہ ‘لالہ زار کالونی پشاور یونیورسٹی کیمپس پشاور

جواب پڑھیں۔
Syndicate content