طلبہ کی تعداد
جامعہ میں اس وقت (۱۴۲۸ھ) تقریباً بارہ ہزار (۱۲۰۰۰ )طلبہ وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں جن میں پاکستانی طلبہ کے علاوہ بیرون ممالک کے طلبہ بھی ہیں ۔
بیرونی طلبہ جیساکہ پہلے ذکر کیا گیاہے کہ حضرت مولانا بنوری رحمہ اللہ کی علمی اور بین الاقوامی شخصیت کی بناء پر جامعہ ایک عالمی ادارہ کی حیثیت اختیار کرچکا تھا اسی لئے اس کے ابتدائی دور میں ہی بیرونی ممالک کے طلبہ تعلیم کے لئے جامعہ میں داخلہ لینے لگے ، چنانچہ اس وقت تک جن ملکوں کے طلبہ تعلیم حاصل کرکے جاچکے یا زیر تعلیم ہیں ان کی تعداد ساٹھ سے زیادہ ہے، ذیل میں ان ملکوں کے نام درج کئے جاتے ہیں:
| تیونس | شام | اردن | سعودی عرب |
| مسقط | یمن | مراکش | الجزائر |
| سوڈان | مصر | مالی | متحدہ عرب امارات |
| زمبابوے | زمبیا | فیجی | نائیجیریا |
| تنزانیہ | کینیا | موزمبیق | یوگنڈا |
| صومال | جزر القمر | موریشس | جنوبی افریقہ |
| بورکینا فاسو | کیمرون | بینین | ایتھوپیا |
| نیجر | ملاوی | افغانستان | مڈغاسکر |
| نیوزی لینڈ | ہالینڈ | مغربی جرمنی | آسٹریلیا |
| ترکی | امریکہ | انگلینڈ | فرانس |
| قازقستان | تاجکستان | ازبکستان | ری یونین کرغزستان |
| بنگلہ دیش | ہندوستان | ایران | چین |
| پرتگال | نیپال | سری لنکا | برما |
| سنگاپور | ہانگ کانگ | جاپان | فلپائن |
| سوازی لینڈوغیرہ | انڈونیشیا | ملائیشیا | تھائی لینڈ |



