غسل فرض اورغسل واجب میں فرق اوران کا طریقہ !
Samz پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
مفتی صاحب غسلِ فرض اورغسلِ واجب میں کیا فرق ہے ؟
نیز یہ دونوں کب کب لازمی ہوتے ہیں ؟
اوران صورتوں میں غسل کا کیا طریقہ ہے ؟
جزاک اللہ
سائل : Samz
جواب
غسل فرض ہوتاہے یا سنت و مستحب ۔ غسل فرض و واجب دونوں ایک ہیں ۔غسل کی تمام اقسام کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ پہلے نماز کی طرح وضو کر لے پھر پورے بدن پر تین مرتبہ پانی بہادے ۔
غسل فرض میں کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا اور پورے بدن پر پانی بہانا فرض ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



