زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

جائے نماز دھونے کا طریقہ !

rizwanbashir پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
میراسوال یہ ہے کہ بعض جائے نمازپرمسجدالحرام اورمسجد نبوی کی تصویریں بنی ہوئی ہوتی ہےیاکسی اور مسجد کی توان جائےنمازکو دھوتے وقت کیاکوئی خاص طریقہ اپنانا پڑےگا یاعام طورپرجس طرح دیگرکپڑوں کودھویا جاتاہے اسی طرح دھودیا جائے ؟
ازراہ کرم اس معاملے سے آگاہ فرمائیے۔

جواب

جائے نماز کے لیے جو کپڑا مقرر کیا جاتا ہے اس کے دھونے کے لیے کوئی خاص طریقہ شریعت نے مقرر نہیں کیا ہے ،عام کپڑوں کو جس طرح دھویا جاتا ہے اسی طرح دھویا جائے ۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں