عورت کے لیے زیورات کے استعمال کا حکم !
muhammad tayyab moavia پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
كيا عورت آرٹيفيشل [سونے جاندی کے علاوہ]زيورات استعمال كر سكتى هے یا نہیں ؟
انگوٹهى كے پارے میں توجزئیہ ملا ہے عام زيورات كا حكم نہيں ملا
. ازراه كرم با حواله جواب عطا فرمائيں ۔
جزاكم الله
سائل : محمد طيب
جواب
واضح رہے کہ عورت کے لیے انگوٹھی کے علاوہ دوسرے زیور، ہر قسم کی دھات کا بناہوا جائز ہے البتہ انگوٹھی صرف سونے اورچاندی کی جائز ہے خواہ جس مقدار کی بھی ہو، دوسری کسی دھات کی جائز نہیں ۔ اگرسونے کا پانی چڑھادیاجائے تو جائزہوگا ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



