جھینگا کھانے کا حکم !
Hamza پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
میراسوال یہ تھا کہ جھینگے کا اسلام میں کیا حکم ہے ؟
ذراوضاحت سے بتائیں کہ یہ کس درجے میں آتاہے ؟
جزاک اللہ
سائل : حمزہ
جواب
صورت مسئولہ میں جھینگےکی حلت اورحرمت کی بنیاد اس بات پرہےکہ یہ مچھلی ہےیا نہیں جولوگ اس کو مچھلی قراردیتے ہیں وہ اس کی حلت کے قائل ہیں اورجولوگ اس کو مچھلی قرارنہیں دیتے وہ اس کی حرمت کے قائل ہیں۔ ماہرینِ علم لغت اورعلمِ حیوانات کے ماہرین اس کو مچھلی قراردیتے ہیں اوراکثرعلماء کی رائے بھی یہی ہے،ہمارا بھی یہی موقف ہےلہٰذا کھاناحلال ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



