زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

جدیدذرائع سے موسم کا حال معلوم کرنے کے لیے مدد لینا !

Tanveer Ahmed پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
کیا موسم کی پیشن گوئی معلوم کرنے کے لیے مختلف جدید اداروں سے رابطہ کرنایا ان کے مہیاء شدہ ذرائع استعمال کرنا جائز ہے؟
جیسے سنا ہے کہ غالباً کسی حدیث کی روسے نجومی کو محض ہاتھ دکھانا بھی حرام ہے ، برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں ۔

جزاک اللہ

سائل : تنویراحمد

جواب

موسم کا حال یااندازہ لگانے کے لیے جدید ذرائع استعمال کرنایا کسی ادارے کی فراہم کردہ معلومات کوسامنے رکھ کرموسم کا اندازہ لگاناناجائزنہیں ہے البتہ یہ اندازے ،ظن اورتخمینے کے درجے میں ہیں یقینی چیزنہیں لہٰذا اگر کوئی شخص محض ظن کے درجے میں رکھتا ہےتواس میں کوئی حرج نہیں۔
رہانجومی کوہاتھ دکھانے کا مسئلہ توچونکہ وہاں فسادِعقیدہ کا پہلوواضح ہے اس لیے شریعت نے اس عمل کو ناجائز کہاہے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں