ماں کے پیٹ میں بچے کی جنس معلوم کرنے کا حکم !
umair471 پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم!
جیسا کہ ان دنوں سائنس کی ترقی کی وجھ سے لوگ اپنے بچے کی جنس پیدائش سے کافی پہلے دریافت کر سکتے ہیں۔ اگرایسا تجسس کی وجہ سے کیا جائے تو کیسا ہے کیا ایسا کرنا درست ہوگا ؟
جزاک اللہ
سائل : عمیر
جواب
صورت مسئولہ میں بچے کی جنس معلوم کرنے کے لیے جستجو پسندیدہ عمل نہیں ۔بچے کی جنس جو بھی ہو وہ دنیا میں آتا ہی رہے گا اور اگر جنس معلوم کرنے کے لیے ستر کھولنا پڑے تو یہ ناجائز عمل ہے ،اس مقصد کے لیے ستر کھولنا کہ آلہ رکھ کر جنس معلوم کی جائے یہ جائز عمل نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



