ارحم اور عریشہ نام کے معانی !
aamir.dagha پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
برائے کرم مجھےارحم اور عریشہ نام کے معانی بتا دیں اور یہ کہ ارحم نام سے پہلے عبداللہ آئے گا یا محمد ؟
جزاک اللہ
سائل : عامر ڈاگھا
جواب
صورت مسئولہ میں" ارحم " با ب سمع سے اسم تفضیل کا صیغہ ہے جس کے معنی ہے زیادہ رحم کرنے والا اورعریشہ کے معنیٰ ہے ہودہ(اونٹ پررکھنے کی پالکی) بالفاظ دیگر عریش کہتے ہیں چھت یعنی جھونپڑی اور جانوروں کوسردی سے بچانے کے باڑے کو بھی عرشہ کہتے ہیں (القاموس الوحید 1066) ان دونوں ناموں میں سے عریشہ رکھنا ٹھیک ہے لیکن ارحم مناسب نہیں ہے باقی اگر ارحم کے شروع میں لفظ محمد کو ملائیں گے یعنی محمد ارحم نام رکھیں گے تویہ پورانام ہوگا اور معنی یہ ہوگا کہ محمد سب سے زیادہ مہربان ہے اور لفظ عبداللہ ارحم سے ملائیں گے تو عبداللہ نام ہوگا اورارحم لقب ہوگا۔ اگرنام عبداللہ رکھنا ہے اورارحم لقب رکھنا ہے تو اس کی گنجائیش ہے مگر اس سے بچنا بہتر ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



