کمپنی کے فون کو ذاتی استعمال میں لانے کاحکم !
ASMU72 پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
ہماری کمپنی نے مجھے موبائل فون کا کنکشن دیاہواہے اور کمپنی کہتی ہے کہ ملازم یہ کنکشن اپنے ذاتی استعمال میں بھی لاسکتا ہے اگر اس کا غلط استعمال نہ کرے۔ کمپنی اس کےلئے ایک پیکیج لیا ہوا ہے جس میں چار سو منٹ فری ہیں جو اگر مہینے میں استعمال نہ کریں تو ضائع ہوجاتے ہیں۔ اس کنکشن سے کبھی کبھی گھر والے اور دوست احباب بھی ضرورت کے وقت فون کرلیتے ہیں۔ ویسےتو میں یہ فون ذ مہ داری سے استعمال کرتا ہوں ۔
صورت مسئولہ میں کیا دوست احباب اور گھر والوں کو کبھی کبھی ضرورت کے وقت فون کرنا درست ہے؟
جزاک اللہ
سائل : ASMU72
جواب
صورت مسئولہ میں اگر کمپنی کی طرف سے ملازم کو ذاتی استعمال کی اجازت ہے تو ایسی صورت میں گھر والے ضرورت کے وقت اس فو ن کو ذاتی استعمال میں لاسکتے ہیں اس لیے کہ گھر والوں کا استعمال بھی سائل کے ذاتی استعمال میں شامل ہے۔لہذاضرورت کے وقت سائل کے گھرو الے اس فون کو استعمال کرسکتے ہیں۔البتہ احتیا ط کا پہلواس میں ہے کہ سائل خود تواس فون کو استعمال کریں اپنے علاوہ کسی اور کے استعمال میں اس فون کو نہ دیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



