زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

مقدس بوسیدہ اوراق کاحکم !

abdulrashid پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
 میں نے مسجداورمدرسے میں پرانے بوسیدہ اوراق دیکھتاہوں ۔امام مسجد ان تمام اوراق کوایک تھیلے میں جمع کرلیتے ہیں اور انہیں ایک کمرے میں محفوظ کرلیتے ہیں۔ میں جاننا چاہتاہوں ان اوراق کیسے ٹھکانے لگایا جائے ۔

جزاک اللہ

سائل : عبدالرشید

جواب

بہتروافضل یہ ہے کہ ان مقدس اوراق کوآبادی سے دورکسی پاک جگہ گھڑا کھود کر دفن کردیا جائے دوسراطریقہ یہ ہے کہ کپڑے کے تھیلے میں ان اوراق کے ساتھ پتھر رکھ کر دریا،سمندروغیرہ میں ڈال دیا جائے تاکہ کنارے پر نہ آئے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں