کیا صدقہ بتاکر دینا چاہئے !
Nasir M. Arif پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
اگر کوئی شخص کسی کوصدقہ دیتا ہےاوراس کو نہیں بتاتا کہ میں نے آپ کو صدقہ دیا ہے توکیا اس کا صدقہ ادا ہوجائے گا؟
اگر صدقہ جس شخص کو دیا ہےاگروہ صدقہ نہیں کھاتا لیکن اس کو پتہ نہیں ہے کے یہ صدقہ ہے اوروہ کھا گیاہے توکیا اس کا ثواب ملے گایا نہیں اور دینے والے کو کیا گناہ ہوگا کیونکہ اس نے صدقہ نہ کھانے والے شخص کو صدقہ کھلایا ہے ؟
جزاک اللہ
سائل :ناصر ایم عارف
جواب
صورت مسئولہ میں ،زکوٰۃ ،صدقہ فطراور منت وغیرہ سے ہٹ کر جوصدقات دئیے جاتے ہیں یہ صدقات نافلہ ہیں ،ان کا استعمال غریب اور صاحبِ حیثیت سب کے لیے جائز ہے۔ لہٰذا کسی کو صدقات نافلہ دئیے جائیں تو اس کا بتانا کوئی ضروری نہیں ہے،دینے سے صدقہ کا ثواب ملے گا اور دینے اورلینے والے دونوں کو گناہ نہیں ملے گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



