ازدواجی حقوق کی ادائیگی !
suleman_2005@yahoo.com پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے تمام حقوق ادا کرے لیکن ازدواجی حقوق نہ ادا کرے تو اس کے لیے کیا حکم ہے اور اس شخص کو اس سلسلے میں کیا کرنا چاہئے ؟
جزاک اللہ
سائل :سلیمان
جواب
صورت مسئولہ میں اگر حقوق کی ادائیگی پر قدرت رکھنے کے باوجود ادائیگی نہیں کرتا اور بیوی طلب کررہی ہو تو گناہ گارہے ۔یہی حکم اس شخص کا ہے جو ادائیگی پر قدرت نہ رکھتا ہوان افراد کے لیے یہ حکم ہے کہ وہ بیوی کو طلا ق دے کر اپنی زوجیت سے علیحدہ کردے تاکہ وہ عدت کے بعد کسی اور جگہ نکاح کرنے پر اپنی زندگی سکو ن سے گزار سکے ۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



