زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

نامحرم عورت کو سلام کرنا !

Rehan Rafiq پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
کیا اسلام نے نامحرم عورت کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ کسی نامحرم مرد کو سلام کہے یا سلام کا جواب دے یا کوئی مرد کسی نامحرم عورت کو سلام کرسکتا ہے یاجواب دے سکتا ہے؟

جزاک اللہ

سائل :ریحان رفیق

جواب

اگر عورت بڑھاپے میں ہے تووہ سلام کرسکتی ہے،اسی طرح سلام کا جواب دے سکتی ہےاگرجوان ہے تو بہتر یہ ہے کہ وہ سلام نہ کرے اور نہ ہی سلام کا جواب دے۔
مرد بوڑھی عورت کو سلام کرسکتا ہے، جوان کو نہیں،جوان عورت سلام کرے تو جواب دل میں دے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں