زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

طلاق معلق کا حکم !

Muhammad Tahir Ahmad پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
اگر کوئی آدمی یہ جملہ کہے کہ " اگرمیں فلاں کام کروں تو میری بیوی کو شادی کے بعد طلاق" اور وہ غیرشادی شدہ ہوتوکیاوہ جب بھی شادی کرے گا،اس کی بیوی کوطلاق ہوگی یا نہیں اورجملہ اتنا ہی کہاہے جتنا بتایاگیا ہے اور بلاارادہ کہاہے۔

جزاک اللہ

سائل : محمد طاہراحمد

جواب

اگر کام کرلےاس کے بعدجب نکاح کا موقع آئے تو نکاح ہوتے ہی طلاق بائن واقع ہوجائے گی ،نکاح ختم ہوجائے گا ۔
دوبارہ نئے مہر کے ساتھ نکاح کیا جائے ،سائل آئندہ کے لیے دوطلاقوں کا حق رکھے گا۔اور آئندہ کے لیے اس جملہ کی ادائیگی کی وجہ سے طلاق واقع نہیں ہوگی۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں