پیشاب کے قطروں سے نجات !
muhammad shayan پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
میں پوچھنا چاہتاہوں کہ پیشاب کرنے بعد چند قطرے 10 سے 20 منٹ کے بعد خارج ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بہت پریشانی ہوتی ہے ، برائے مہربانی میری مدد فرمائیں۔
جزاک اللہ
سائل : محمد شایان
جواب
سائل نےاپنی جو حالت لکھی ہے اس کے لیے بہتر طریقہ یہ ہے کہ پیشاب سے فراغت کے بعد ڈھیلا یا ٹیشو وغیرہ سے پیشاب کھڑے ہو کر سکھائے اس دوران ایک دو قدم آگے پیچھے کی جانب چلے تو یہ قطرات نکل آئینگے اس کے بعد پانی سے دھولے۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ عضومخصوص پر ٹشووغیرہ لپیٹ لے جب قطرہ نکل کر ٹشو پر لگ جائے اور سائل اس کو محسوس کرلے تو اس کے بعد ٹشوکو پھینک دے ،مذکورہ دونوں طریقوں میں اگر بعد میں پانی سے نہ دھوئیں تو کوئی حرج نہیں ،وضوکر کے نماز پڑھ سکتے ہیں ۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



