اجینوموتو(نمک)کے استعمال کا حکم !
waheed khan پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
معلوم یہ کرنا ہے کہ آج کل جو کھانے میں اجینوموتو( جو ایک خاص قسم کا نمک ہے) استعمال ہورہاہے کیا اس کا استعمال کرنا جائزہے ؟
جب کہ اس کے پیکٹ پر حلال لکھا ہوتاہے ازراہِ کرم جواب دے کر تسلی فرمادیں۔
جزاک اللہ
سائل : وحید خان
جواب
اجینوموتو میں اگر کوئی حرام جزشامل نہیں تواس کا استعمال جائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



