رکوع پانے والارکعات پانے والا شمار ہوگا
rizwanbashir پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
میرا سوال یہ ہے کہ آج میں جماعت میں شریک ہونے لگا تو جب امام صاحب رکوع میں تھے (دوسری رکعت کے)جیسے ہی میں تکبیر کہہ کر شریک ہوا اور رکوع میں جانے والاتھا توامام صاحب نے قیام فرمالیا۔
1۔ اگر رکوع کی 3 تسبیحات پڑھ لی ہو تو میں کتنی رکعت دھراؤں ؟
2۔ اگر نہ پڑھ سکا ہوں تو کتنی دھراؤں ؟
جزاک اللہ
سائل : رضوان بشیر
جواب
صورت مسئولہ میں امام کے ساتھ رکوع میں شریک ہوجاتے اگرچہ تسبیح پڑھنے کاموقع نہ ملتاپھر بھی رکعات پانے والے شمار ہوتے چونکہ امام کے ساتھ رکوع میں شریک نہیں ہوئے اس لیے رکعات نہیں پائی اس رکعات کا بعد میں پڑھنا لازم ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



