زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰۱۰ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

مغرب کی سنتیں اوابین میں شامل ہیں یا نہیں !

asifjahanzab پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
میرا سوال یہ ہے کہ ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ مغرب کی نماز کے بعد 2 سنت اور 2 نفل تو سب پڑھتے ہیں اگر ان کے ساتھ 2 نفل ملادئیے جائیں تو وہ اوابین کی نماز ہوجائے گی کیونکہ مغرب کی دوسنت اوابین میں شامل ہیں ۔آپ میری اصلاح فرمادیجئے کیونکہ میں نے اس طرح نماز پڑھنا شروع کردی ہے ؟

جزاک اللہ

سائل : آصف جہانزیب

جواب

صورت مسئولہ میں مغرب کی تین رکعات فرض، پڑھنے کے بعد 6 رکعت جو نوافل کے پڑھے جاتے ہیں، عرفِ عام میں اوابین کے نام سے مشہور ہیں۔افضل یہ ہے کہ یہ 6 رکعات ان دوسنتوں سے ہٹ کر ہیں جو مغرب کی پڑھی جاتی ہیں۔
2 رکعت سنت کے ساتھ 4 رکعت ملانے سے بھی کسی حد تک اوابین کا اجرحاصل ہو جائے گا۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں