زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰۱۰ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

مغرب کی اذان کے بعد وقفہ دینے کا حکم !

راحيل پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب!
السلام علیکم !
1۔ مغرب کی آذان کے بعد کسی بھی عذر کی وجہ سے جماعت میں وقفہ دینا کیسا ہے ؟
2۔اگر کسی نے غلطی سے امام کی اقتداء میں قاعدے میں التحیات اور درود کے بعد کوئی دعا اردو میں پڑھ لی تو اس کی نماز کا کیا معاملہ ہے ؟
3۔ بغیرآستینوںوالی شرٹ یا آدھی آستین والی شرٹ میں نماز ہوجاتی ہے ؟

جزاک اللہ

سائل : راحيل

جواب

1۔ صورت مسئولہ میں اذان مغرب اور جماعت میں اتنی تاخیر بلا کسی کراہت کے جائز ہے کہ مؤذن اذان خانے سے اقامت کی جگہ پر آئے اس سے زیادہ تاخیر بغیر  عذر کے مکروہ ہے، عذر ہے تو کوئی حرج نہیں۔
2. تشہد کے بعد اگر اردو میں دعا مانگ لی تو نماز کراہت تحریمہ کے ساتھ اداء ہوئی  وقت میں نماز کا اعادہ کیا جائے
3 ۔ قرآن کریم میں نماز کی ادائیگی کے وقت مکمل لباس اختیار کرنے کا حکم آیا ہے اور نماز جیسی عبادت کا تقاضہ ہے کہ ،اللہ تعالیٰ کے سامنے ایسی ہیئت اختیار کی  جائے  جو عاجزی پر دلالت کرنے والی ہو ،بغیر آستینوں یا آدھی آستینوں والی شرٹ میں یہ دونوں امور مفقود ہیں اس لیے اس میں نماز مکروہ ہے ،ہاں بغیر آستین والی شرٹ میں کراہت زیادہ ہے .

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں