زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

بینک سے کمائی ہوئی رقم سے حج یا عمرہ ادا کرنا !

hamza nadeem پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
سوال یہ پوچھنا ہے کہ بینک میں نوکری کرنے والا حج یا عمرہ پر جائے تو اسکا حج یا عمرہ ہو جائے گا یا نہیں؟
برائے کرم حوالے کے ساتھ میری رھنمائی فرمائیں

جزاک اللہ

سائل : حمزہ ندیم ولدندیم عمران

جواب

بینک سے کمائی ہوئی رقم سے حج کرے یا عمرہ اداء کرے تو ادائیگی ہوجائے گی البتہ اس پر ثواب نہیں ملے گا کیونکہ بینک ایک سودی ادارہ ہے اسی سودی ادارے میں ملازم سودی معاملات میں تعاون کرتا ہے جوحرام ہے اورسودی آمدنی سے تنخواہ دیجاتی ہے تو وہ بھی حرام ہے

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں