زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰۱۰ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

احتلام کے بعد کپڑے پاک کرنے کا طریقہ !

Samz پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
مفتی صاحب اگر احتلام کی وجہ سے کپڑے گندے ہو جائیں توان کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے اور کیا بیڈشیٹ(بستر کی چادر)اوربستر کوبھی پاک کرنا ہوگا ؟

جزاک اللہ

سائل : Samz

جواب

جہاں مادہ منویہ کپڑوں پر لگا ہے اس جگہ کو دھولیا جائے، دھولینے سے کپڑا پاک ہوجاتا ہے۔بسترپربچھی ہوئی چادر (بیڈشیٹ) اوربستر دھونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دھونے کا حکم نجاست کے لگنے کی وجہ سے ہے جب نجاست نہیں لگی تودھونے کا حکم نہیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں