زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

یتیم پوتے کے لیے وراثت کا حکم !

noorhassan پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم!
کیا بچوں کے والد اگردادا کی موجودگی میں انتقال فرماجائیں توکیا بچوں کا وراثت میں حصہ ختم ہوجاتا ہے یادادا کو اجازت ہے کہ یتیم پوتوں کو حصہ دے یا نہ دے ۔
مہربانی فرماکر جواب عنایت فرمائیں۔

جزاک اللہ

سائل : نور حسن

جواب

بچوں کے دادا کی اگر نرینہ اولاد ہے تو پوتے دادا کی وراثت سے محروم ہوں گے۔ ہاں اسی صورت میں دادا اپنے یتیم پوتوں ،پوتیوں کے لیے وصیت کرسکتا ہے وصیت کل ترکے کی ایک تہائی تک جائز ہے اورزندگی میں ایک تہائی تک دے بھی سکتا ہے ۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں