زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانے کا حکم !

amir پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم جناب مفتی صاحب!
 السلام علیکم!
میراسوال ہے کہ اگر کوئی مسلمان قرآن پہ ہاتھ رکھ کے جھوٹی گواہی دے تواس بندے کوکیاکرنا چاہئےاپنے گناہ کی معافی کے لیے؟
مہربانی فرماکے اس سوال کا جواب عنایت فرمائیں۔

جزاک اللہ

سائل : عامر

جواب

قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی گواہی دینا سخت ترین گناہ کبیرہ ہے۔حدیث شریف میں اسے شرک وغیرہ کے بعدبڑااورسنگین گناہ کہاگیا ہے اور جھوٹی گواہی کے ساتھ جب جھوٹی قسم بھی ہوتواس کی شدت مزید بڑھ جاتی ہےاورحلف جب قرآن پرہاتھ رکھ کرہوتواس گناہ کی سنگینی ازحدبڑھ جاتی ہے۔
بہرحال اب توبہ استغفارکیاجائے،گڑگڑاکراللہ سے معافی مانگی جائےاورآئندہ کے لیے اس طرح نہ کرنے کا عزم کرلیا جائے۔۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں