گھوڑا کھانا حلا ل ہے !
ahmed ali shaikh پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
گھوڑا کھانا حلال ہےیا حرام یا مکروہ ؟
اور گھوڑی کے دودھ کا کیا حکم ہے ، حلال ہے یا حرام ؟
جزاک اللہ
سائل : احمد علی شیخ
جواب
صورت مسئولہ میں گھوڑا حلال جانور ہے ،اس کا گوشت کھانا اوردودھ پینا حلال اورجائز ہے۔یہاں طبعی ناپسندیدگی کی وجہ سے اس کا گوشت اور دودھ کھانے پینے میں استعمال نہیں کیا جاتا۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



