جدید اسلامی انشورنس پالیسی ؟
بنت احمد پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
آج کل میزان بینک کے حوالے سے سننے میں آیا ہے کہ انہوں نے سود کی طرح، لائف انشورنس کے متبادل بھی کوئی جائز پالیسی نکالی ہے،کیا لائف انشورنس کی کوئی جائز صورت ممکن ہے ؟
جزاک اللہ
سائلہ: بنت احمد
جواب
ہمارے علم کے مطابق لائف انشورنس کی کوئی متبادل صورت ایسی نہیں ہے جسے جائزاور اسلامی پالیسی کہا جاسکتا ہو۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



