زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

K&N Chicken کا حکم

Muhammad Fasih Anfas Khan پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
کیا  K&N chicken حلال ہے؟ کیا کسی ادارہ کے زیر نگرانی مرغی ذبح کی جاتی ہے؟ اس سلسلے میں آپکی رہنمائی درکار ہے۔

جزاک اللہ

سائل :محمد فسیح انفس خان

جواب

ہماری معلومات کی حد تک پاکستان میں  باقاعدہ لوکل  (حلال اتھارٹی) کا کوئ ادارہ  نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں عوام علماء اور مدارس سے مدد حاصل کرتے ہیں ۔اور  بعض مقامی اداروں کے علماء  نے K&N Chickenکے حلال ہونے کی تصدیق کی ہے۔ان پر اعتماد کرتے ہوئے کھانے کی گنجائش ہے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں