میزان بینک کے ساتھ معاملہ کرنا
Shoaib ahmed malik پوچھتے ہیں:
سوال
میزان بنک سے معاملہ کرنا حلال ہے یا حرام؟اگر حرام ہے تو پاکستان میں وہ کونسا بنک ہے جسکے ساتھ لین دین حلال ہے؟
جزاک اللہ
سائل :شعیب احمد ملک
جواب
ہمارے علم کے مطابق اس وقت کوئی بھی بنک ایسا نہیں جو مکمل اسلامی اصولوں کے تحت معاملات کرتا ہوں۔کسی نہ کسی حد تک غیر شرعی شرائط تمام بنکوں کے معاملات میں پائی جاتی ہیں۔ لہذا کسی بھی بنک سے تجارت کی نیت سے معاملہ نہ کیا جائے۔۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



