بغیر اجازت والد کے مال کو استعمال کرنا
abdullah88 پوچھتے ہیں:
سوال
اگر کوئی شخص اپنے والد کی حیات میں اسکے کاروبار میں سے بغیر اسکی اجازت کے پیسے لیتا ہو اور والد کو معلوم بھی نہ ہو اور پھر والد کا انتقال ہو جائے اور اس شخص کو اپنی غلطی کا احساس ہو جائے تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئیے؟جزاک اللہ
سائل :عبد اللہ
جواب
مزکورہ با لا صورت میں سب سے پہلے توبہ استغفار کرنا چاہئیے۔جتنا مال بغیر اجازت لیا تھا، مکمل حساب لگاکے اتنا مال اب اپنے والد صاحب کے ترکہ میں ڈالدیں کیونکہ اب اس مال پر تمام ورثاء کا حق ہے۔۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



