زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

مجبوری میں کھڑے ہو کر کھاناکھانے کا حکم

usmani پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
سوال یہ ہے کہ اگر انسان ایسی جگہ پر ہو کہ جہاں وہ بیٹھ کر نہ کھا سکتا ہو مثلا کسی دوکان سے کھانا لیا اور وہاں بیٹھنے کی جگہ نہیں کیا وہ بامر مجبوری کھڑے ہو کر کھانا کھا سکتا ہے۔شکریہ

شکریہ

سائل :عثمانی

جواب

واضح رہے کہ بیٹھ کر کھانا سنت ہے اور کھانے کا ادب بھی یہی ہے کہ بیٹھ کرکھایا جائے، جہاں بیٹھ کر کھانے کی جگہ نہ ہو وہاں نہ کھایا جائے، البتہ اگر ایسی صورت پیش آجائے کہ سخت بھوک ہو اور ایسے ہوٹل کے علاوہ اور کوئی جگہ ایسی نہ ہو جہاں بیٹھ کر کچھ کھا کر بھوک مٹائی جاسکے تو بوجہ مجبوری گنجائش ہے ۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں