اثنا عشری شیعہ سے نکاح کا حکم
khawarbaig پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
جناب عالی سوال یہ ہے کہ کیا سنی العقیدہ لڑکی کا کسی شیعہ لڑکے سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟
اگر نہیں تو اس شادی،نکاح میں شرکت کرنے والوں کے بارے میں ہمارا دین اسلام کیا کہتا ہے؟
اور کیا ایسی لوگوں سے کوئی لین دین رکھنا یا تحائف کا تبادلہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جزاک اللہ
سائل :خاوربیگ
جواب
سنی لڑکے یا لڑکی کا اثنا عشری شیعہ لڑکی یا لڑکے سے نکاح نا جائز ہے۔ نکاح سرے سے ہوگا ہی نہیں۔ایسے نکاح میں جانتے بوجھتے شرکت کرنے والوں پر گناہ کی مجلس میں شرکت کرنے کا وبال ہوگا۔
مسلمان ایسی تقریب کا اور ایسی تقریب منعقد کرنے والوں کا سماجی ومعاشرتی بائیکاٹ کریں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



