زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

دورِحاضر میں دینی تعلیم کا حصول اور والدین کی ذمہ داری!

hakim khan پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب!
السلام علیکم!
موجودہ دورمیں دینی تعلیم کس حدتک لازمی ہے؟
اور والدین اپنے بچوں کودینی تعلیم دلانے میں کس حدتک مکلف ہےنیزمروجہ دینی تعلیمی نصاب (درس نظامی)کی کیاحیثیت ہے ؟

جزاک اللہ

سائل :حکیم خان

جواب

صرف موجودہ نہیں ہر دور میں بنیادی دینی تعلیم حاصل کرنا ہرمسلمان پر لازمی ہے۔ بنیادی دینی تعلیم کا مقصد یہ ہے کہ توحید ورسالت، قبر وقیامت وغیرہ جیسے بنیادی عقائد حلال و حرام اور پاکی و ناپاکی کی تمیز و پہچان ہو جائے، اس حد تک بچوں کو دینی تعلیم دلانا بھی والدین کی ذمہ داری میں شامل ہے۔
مروجہ دینی تعلیمی نصاب (درسِ نظامی ) کا پڑھنا فرضِ کفایہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں