زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

الہدیٰ انٹر نیشنل اور اس کی بانیہ کا فکری مسلک

Syed Kashif Mushir پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
الہدیٰ انٹرنیشنل اور ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے عقائد کے بارےمیں معلوم کرناتھا۔
اس آرگنائزیشن کے بارے میں آپ کے پاس کوئی تفصیلات ہوں تو برائے مہربانی بتادیں۔
کیا ڈاکٹر فرحت ہاشمی اہل حدیث مسلک سے تعلق رکھتی ہیں؟

جزاک اللہ

سائل :سید کاشف مشہر

جواب

الہدیٰ انٹر نیشنل ایک مغربی تعلیم یافتہ خاتون کے زیر اہتمام چلنے والا ادارہ ہے ۔موصوفہ فہم ِ قرآن اور درسِ قرآن کے نام پر قرآن و سنت پر عملِ جراحی کے پیشے سے وابستہ ہیں۔
موصوفہ کے بعض علمی مغالطوں کی نشاندہی اور ان کا جواب ہمارےادارے کے مفتیان کرام کے زیرِ نگرانی یہاں کے ایک متخصص نے دیا ہے ، جس کا عنوان ہے''ہدایت یا گمراہی'' یہ کتابچہ حال ہی میں چھپا ہے ،عام دینی کتب فروش حضرات سے دستیاب ہو سکتا ہے ۔
باقی ڈاکٹر صاحبہ موصوفہ ہمارے علم کے مطابق حدیثوں کا انکار کرتی ہیں، حدیث کو حجت نہیں مانتیں٘۔حدیثوں کا انکار کرنے والے اور حدیثوں کے رد کرنے والے اہل حدیث نہیں کہلا یا کرتے، مزید معلوم نہیں کہ موصوفہ اہل حدیث کہلاتی ہیں یا نہیں ؟
اگر کہلاتی ہیں تو کس بنیاد پر کہلاتی ہیں ،یہ وضاحت ہمارے سامنے نہیں آئی۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں