نابالغ بچے کا احرام
rizwanbashir پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
میرا سوال یہ ہے کہ کیا 4مہینے کے بچے کو عمرہ کے لیے احرام باندھنے اور بال کٹوانے کی ضرورت ہے ؟
جزاک اللہ
سائل :رضوان بشیر
جواب
جی ہاں بچے کے احرام کی بھی ضرورت ہے، بچے کا سرپرست اس کا احرام بندھوائے،اس کی طرف سے نیت بھی کرے اور بال بھی کٹوائے ، البتہ بچے پر بڑوں کی طرح احرام کے آداب کی خلاف ورزی ہوجانے پر کوئی گرفت نہیں ہوتی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



