پانی کی عدم دستیابی کی صورت میں کپڑے پاک کرنے کا طریقہ !
Farrukh Sher پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب!السلام علیکم!
سوال یہ ہے کہ جس طرح کسی شخص پر غسل واجب ہواور پانی آسانی سے دستیاب نہ ہو تو شریعت میں تیمم کی سہولت ہے ،اگر کپڑے ناپاک ہو جائیں اور پانی بھی دستیاب نہ ہو تو ایسی صورت میں کپڑے کیسے پاک کیے جائیں ؟ اس کا متبادل کیا ہو گا ؟۔
اللہ تعالیٰ آپ کے ادارے کو ترقی نصیب فرمائے،آمین۔
جزاک اللہ
سائل :فرخ شیر
جواب
کپڑے پاک کرنے کے لیے اگر پانی دستیاب نہ ہو تو اس کی پاکی کا ذریعہ بھی مٹی ہے یعنی کپڑے کے جس حصے پر نجاست لگی ہوگی اسے مٹی پر اچھی طرح رگڑ لیا جائے یہا ں تک کے ظاہر ی طور پر دکھائی دینے والی نجاست اور اس کے اثرات نظر نہ آئیں تو کپڑا پاک ہو جائے گا ٕ ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



