زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰۱۰ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

مطلقہ عورت کی عدت کی مد ت

Muhammad Tariq Suhail پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
میرا سوال طلاق کے متعلق ہے ،اگر کوئی عورت اپنے شوہر سے تقریباً تین سال کے قریب الگ رہے ۔
اس کے بعد اس عورت کو طلاق ہوگئی تو کیا وہ عدت گزارے گی ؟اگر ہاں تو کتنی مدت گزارے گی ؟
یادرہے کہ شوہر سے جد ا ہونے کے بعد وہ اپنے شوہر کے پاس واپس نہیں گئی اور نہ ہی اس سے کسی قسم کا رابطہ کیا۔

جزاک اللہ

سائل : محمد طارق سہیل

جواب

جی ہاں بالکل مذکورہ عدت گزارے گی اور عدت کی مدت تین ماہواریاں ہوں گی ۔
اور جب سے طلاق واقع ہوئی ہے اس وقت سے عدت شمار کی جائے گی۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں