زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

اسلام کے منافی عقائد رکھنے والے شخص یا ادارے کا حکم

ABDUL GHAFOOR پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
میرا بیٹا کراچی میں رہتا ہے وہ محمد شیخ نامی شخص کے ادارے میں اسلامک پروپگیشن سینٹر میں جاتا ہے۔
میں نے اس ادارے کی ویب سائٹ وزٹ کی تو مجھے معلوم ہوا کہ اس شخص (محمدشیخ) کے عقائد یہ ہیں۔
1۔احادیث نبوی کو نہیں مانتا۔
2۔ وہ خود قرآن کی تشریح کرتا ہے جبکہ وہ کوئی عالمِ دین بھی نہیں ہے۔
3۔ واقعہ معراج کو نہیں مانتا۔
4۔ وہ کہتا ہے کہ خواتین کو نمازکے دوران دوپٹہ لینے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
5۔ وہ کہتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام واپس نہیں آئیں گے، میرے بیٹے نے بتایاکہ وہاںپرمشہور ٹی وی آرٹسٹ علی افضل خان بھی آتا ہے اور محمد شیخ کے عقائد کی تبلیغ بھی کرتا ہے ۔
اس کے علاوہ میرا ایک پرانا جاننے والا جس کو میں دبئی سے جانتا ہوں ،سلیم اختر وہ بھی وہاں آتا ہے ۔
وہ لوگ میرے بیٹے کو گمراہ کررہے ہیں ،علماء کر ام کی رھنمائی چاہتاہوں کہ کیا ایسے شخص کے ادارے میں جانا صحیح ہے اور شریعت ایسے عقائد رکھنے والوں سے تعلق کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟

جزاک اللہ

سائل : عبدالغفور ،امریکا

جواب

ذکرکردہ پانچوں عقائد اسلام کے منافی ہیں ، جولوگ اور جو ادارے ان عقائد کے حامل ہوں اور تبلیغ کرتے ہوں ان کااسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہٰیں،ایسے اداروں اور اشخاص کے ہاں جانادینی مضرت ہونے کی بناء پر درست نہیں ہے۔
ایسے لوگوں کی فہمائش ہونی چاہئے اور انہیں حکمت اور مصلحت کے ساتھ تو بہ و استغفار کی دعوت دیجائے تاکہ وہ مذکورہ عقائد سے برأت کا اعلان کرتے ہوئے امت مسلمہ کے متفقہ اجماعی عقائدو اعمال سے وابستہ ہوجائیں اور آخرت کی بربادی سے محفوظ ہوجائیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں